کراچی میں گاڑی سے 100 کلو حشیش برآمد، ایک اسمگلر گرفتار

Last Updated On 24 December,2018 04:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے نیشنل ہائی وے سسی ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 100 کلو حشیش برآمد کر لی، کارروائی کے دوران ایک اسمگلر بھی گرفتار کر لیا گیا۔

اینٹی نارکوٹکس کے اہلکاروں نے سسی ٹول پلازہ کے قریب نیشنل ہائی وے پر گاڑی کی تلاشی لی تو خفیہ خانوں میں چھپائی سو کلو حشیش برآمد کر لی۔

حشیش کو پیکٹوں میں ڈال کر خاص مہارت سے چھپایا گیا تھا تاہم اہلکاروں نے ماہرانہ انداز میں تلاشی لے کر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ حشیش کی مالیت کا اندازہ اڑھائی کروڑ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر عبدالحنان نامی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغازکر دیا گیا۔