اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے جعلی ڈالروں کا دھندہ کرنے والے بین الاقوامی گینگ کے سرغنہ کو دھر لیا۔ فراڈیوں کا گروہ بیرون ملک سے جعلی ڈالر منگوا کر پاکستان میں پھیلا رہا تھا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم محمود الحسن کے مطابق چکربازوں کا گروہ بیرون ملک سے جعلی ڈالر کا باکس منگواتا، جعلی ڈالرز پر لگے کالے رنگ کو کیمیکل سے اتار کر اصل بنایا جاتا تھا ، ملزم دو ماہ سےغیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھا، اس کا بیرون ملک اپنے ساتھیوں سے سوشل میڈٰیا کے ذریعے رابطہ تھا
ایف آئی اے نے مزید بتایا ہے کہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جعلی ڈالروں کا دھندہ کرنے والا گینگ ای میل کے ذریعے ہی سادہ لوح لوگوں کو پھانستا اور لاکھوں روپے لوٹتا تھا۔