لاہور: (ویب ڈیسک) پاک سوزوکی نے ایک سال کے دوران گاڑیوں کے نرخوں میں 6ویں مرتبہ اضافہ کر دیا۔ مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں اور مکمل بلٹ یونٹس کی قیمتیں 30 ہزار سے 3 لاکھ 22 ہزار روپے تک بڑھائی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کمپنی نے نئی قیمتوں کا سرکولر ملک بھر میں تمام ڈیلرز کو بھیج دیا ہے جو نئے سال کے آغاز پر بڑھائی گئی ہیں۔ رپورٹ میں قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ تو سامنے نہیں آئی مگر ممکنہ طور پر یہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہی بڑھائی گئی ہوں گی۔
گاڑیوں کی قیمتیں کچھ اس طرح ہیں:
سوزوکی مہران وی ایکس: اب یہ گاڑی 7 لاکھ 89 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔
سوزوکی مہران وی ایکس آر : اس کی قیمت 8 لاکھ 60 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
سوزوکی راوی : 7 لاکھ 76 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔
سوزوکی بولان : اس گاڑی قیمت اب 8 لاکھ 54 ہزار روپے ہے۔
کارگو وین : اس وین کو خریدنے کے لیے 8 لاکھ 20 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔
سوزوکی ویگنر آر وی ایکس آر: پاکستانیوں میں مقبول یہ گاڑی اب 11 لاکھ 84 ہزار کی بجائے 12 لاکھ 24 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔
سوزوکی ویگنر آر وی ایکس ایل : اس کی قیمت 12 لاکھ 74 ہزار سے بڑھا کر13 لاکھ 14 ہزار روپے کردی گئی۔
سوزوکی کلٹس وی ایکس آر : اس کی قیمت 13 لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر 14 لاکھ 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل : اس کی قیمت 15 لاکھ ایک ہزار روپے کی بجائے اب 15 لاکھ 31 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
سوزوکی سوئفٹ ڈی ایل ایکس این وی : یہ گاڑی اب 15 لاکھ 15 ہزار کی بجائے 15 لاکھ 55 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔
سوزوکی سوئفٹ اے ٹی این وی : اسے خریدنے کے لیے 16 لاکھ 51 ہزار کی بجائے 16 لاکھ 91 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔
سوزوکی اے پی وی: اس گاڑی کی قیمت میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 22 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور اب یہ 27 لاکھ 18 ہزار کی بجائے 30 لاکھ 40 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔
سیاز ایم ٹی : یہ گاڑی اب 19 لاکھ 60 ہزار روپے کی بجائے 20 لاکھ 60 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔
سیاز اے ٹی : اس کی قیمت 21 لاکھ سے بڑھا کر 22 لاکھ روپے کردی گئی۔
ویتارا جی ایل ایکس اے ٹی : اس کی قیمت ایک لاکھ روپے اضافے سے 38 لاکھ 90 ہزار سے بڑھ کر 39 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
جمی جے ایل ڈی ایکس ایم ٹی : یہ جیپ 23 لاکھ 93 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔
کمپنی کی جانب سے نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے کردیا گیا ہے۔