مردان: (دنیا نیوز) سابق صدر پرویز مشرف نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کو سپورٹ کرتا ہوں۔
پرویز مشرف نے ورکرز کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں ہر وقت افواہیں پھیلائی جاتی ہیں، 10سال سے ملک کو دیکھ رہا ہوں، پاکستان کی حالت دیکھ کر رونا آتا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی باریاں لے کر آتی ہیں، تیسری سیاسی قوت بنانا ہوگی۔