لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف کا کمر درد بڑھ گیا، فزیو تھراپسٹ کے بعد شام میں آرتھوپیڈک بھی چیک کریں گے، ڈاکٹرز نے اپوزیشن لیڈر کو نقل و حرکت محدود کرنے کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق، شہبازشریف پھر علیل، کمر درد بڑھ گیا، فزیو تھراپسٹ اپوزیشن لیڈر کے معائنہ کیلئے منسٹر انکلیو پہنچ گئے، آج شام میں آرتھوپیڈک سرجن بھی چیک کریں گے، شہبازشریف کو کمر درد کی شکایت تھی جس پر پمز ہسپتال میں معائنہ کیا گیا تھا۔
ایم آر آئی رپورٹ میں شہباز شریف کے مہروں میں خرابی کی علامات پائی گئیں، ڈاکٹرز نے اپوزیشن لیڈر کو نقل و حرکت محدود کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ چہل قدمی، ورزش اور ادویات بروقت لینے کی ہدایت کی ہے۔