مرادن: (دنیا نیوز) مردان کے ایک سرکاری سکول میں تقسیم انعامات کی تقریب میں ہیڈماسٹر نے ہوائی فائرنگ کر دی جس سے بھگڈر مچ گئی، پولیس نے موقع پر پرنسپل کو حراست میں لے کر 3 مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول بخشالی میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب جاری تھی جس میں ڈسٹرکٹ ناظم وقار احمد خان مہمان خصوصی تھے، اس دوران بچوں میں انعامات تقسیم کئے جا رہے تھے کہ سکول کے پرنسپل مظہرعلی نے پستول نکال کر فائرنگ شروع کر دی جس سے بھگڈر مچ گئی اورخوف وہراس پھیل گیا۔
موقع پر موجود پولیس نے پرنسپل کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق پرنسپل کے پاس بلا لالائنس پستول رکھنے، ہوائی فائرنگ سمیت خوف وہراس پھیلانے کے الزامات میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔