حافظ آبا: (دنیا نیوز) تھانہ کسو کی کی حدود میں محبوب نے 5 سال بعد محبوبہ کو بدلے کی آگ میں قتل کر دیا۔ محبوبہ نے ثقلین سے دوبار شادی کا جھانسہ دے کر اس سے اس کی بیوی کو طلاق دلوائی تھی۔ میکے آئی حمیرا کو گھر بلا کر ثقلین نے قتل کیا اور فرار ہو گیا۔
حافظ آباد کے نواحی گاوں شمیر کی حمیرا بی بی کی اپنے ہی گاوں کے رہائشی ثقلین عباس سے دوستی تھی لیکن حمیرہ کی ارینج میرج ہو گئی۔ 5 سال بعد حمیرہ بی بی نے اس شرط پر ثقلین عباس سے شادی کر نے کی حامی بھر لی کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے۔
ثقلین کے طلاق دینے کے باوجود حمیرہ نے شادی کرنے سے پھر انکار کر دیا جس کا ثقلین کو رنج تھا ۔حمیرہ اپنے خاوند سے ناراض ہو کر چار ماہ سے اپنے بھائی کے گھر یعنی میکے رہ رہی تھی۔
ثقلین نے بہانے سے حمیرہ کو بلا کر حمیرہ کو پہلے زہر دیا،اور پھرگلا دبا کر مارڈالا۔ تھانہ کسوکی پولیس نے ثقلین عباس کے خلاف مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔