لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پولیس موبائل کی موٹر سائیکل کو مبینہ ٹکر سے 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اہلکار موقع سے فرارہو گئے۔
افسوسناک واقعہ بادامی باغ میں پیش آیا جہاں پولیس کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے 22 سالہ نوجوان شہر یار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی پولیس کی روایتی بے حسی اور غیر ذمہ داری کی بھینٹ چڑھ گیا۔
شہریار کو دوستوں کے ساتھ جاتے پولیس نے روکا، نہ رکنے پر موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، شہر یار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، دوست فیضان شدید زخمی ہوا۔ ایس پی سٹی ڈیژن سید غضنفر علی شاہ موقع پر پہنچے اور انصاف کی یقین دہانی کرائی۔
اہل علاقہ اور ورثا 3 گھنٹے تک سراپا احتجاج رہے جس کے بعد پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔