لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سخت نوٹس لینے کے بعد بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ موٹروے پر بس ہوسٹس سے بدتمیزی واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر سردار عثمان بزدار نے سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی تھی۔
موٹروے پر بس ہوسٹس سے بدتمیزی کے واقعہ کی FIR pic.twitter.com/XgFUqWarrP
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 10, 2019
ترجمان نے کہا ہے کہ موٹروے پر بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرنے والے شخص کی شناخت کر لی گئی ہے، اس شخص کا نام ندیم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ندیم نامی شخص پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ندیم نے اپنی غلط شناحت کروائی اور بس ہوسٹس سے بدتمیزی کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کے مبینہ افسر کی بس ہوسٹس سے بدتمیزی، سنگین دھمکیاں دیتا رہا
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سفر کے دوران خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے والے شخص نے بس ہوسٹس سے بدتمیزی اور ہراساں کرتے ہوئے بس سے نیچے پھینکنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ مسافروں نے معاملے کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا تھا۔
موٹروے پر بس ہوسٹس سے بدتمیزی کا واقعہ:ویڈیو منظر عام پر آنے پر وزیراعلی پنجاب نےپولیس کو سخت ایکشن لینے کئ ہدایت کی.واقعہ کو غلط رپورٹ کرنےپر وفاقی وزیرمرادسعید نے دواہلکار معطل کیے۔ ندیم نامی شحض پر مقدمہ درج .ندیم نے خود کی غلط شناحت کروائی اور بس ہوسٹس سے بدتمیزی کئ. pic.twitter.com/6OfHQOMVyq
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 10, 2019