لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ سمیت ڈالر کا غیر قانونی ذخیرہ کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے 16 لاکھ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔
ایف آئی اے نے وحدت روڈ سے شیخ محسن، فیضان، گلبرگ سے محمد سلیم اور محمد آصف کو گرفتار کیا۔ چھاپوں کے دوران 20 کروڈ سے زائد کا غیر قانونی ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ 16 لاکھ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی گئی۔ ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج کر لئے گئے۔