لاہور(کرائم سیل ) شالیمار کی حدود میں باپ اپنی سگی 13 سالہ بیٹی کو 2 سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس نے دوسری بیوی کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق شالیمار شیلر چوک فاروق پارک کا رہائشی عابد نامی شخص مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی (ز) کو 2 سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
گزشتہ روز عابد کی دوسری بیوی نے پولیس کو شکایت کی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور متاثرہ بچی کے بیان پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ متاثرہ بچی کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کر لیا گیا ہے۔