کھاریاں میں دیرینہ دشمنی پر 3 افراد قتل

Last Updated On 11 April,2019 11:31 pm

کھاریاں: (دنیا نیوز) کھاریاں کے علاقے جنڈانوالہ کے قریب دیرینہ دشمنی پر ملزمان نے فائرنگ کر کے 3 کو افراد قتل کر دیا۔ قتل ہونے والے تینوں دوست تھے۔ نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو کھاریاں منتقل کر دی گئیں۔

قتل ہونے والوں کی شناخت قاسم عباس، عثمان افضل اور محمد ارفاس کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتولین اور ملزمان کے درمیان چند روز قبل معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی۔

فائرنگ کرنے والے ملزمان دونوں سگے بھائی ہیں۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے۔