ملتان: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان کے علاقے میں 7 سالہ بچی کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں 7 سالہ بچی کی تین روز پرانی لاش نہر سے برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی گئی۔