کچےمیں‌ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس افسران جاں بحق،3 اہلکار زخمی

Last Updated On 02 June,2019 12:27 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) شکار پور کے قریب کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ لکھی غلام شاہ اور اے ایس آئی جاں بحق، 3 اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کچے کے علاقے بچال شاہ میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ ہو ا جس کے دوران ایس ایچ او غلام مرتضی میرانی، لکھی غلام شاہ اور ای ایس آئی ذوالفقار پہنور شہید اور 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں میں جہانزیب ،صدام اور رسول بخش شامل ہیں۔ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے ۔

پولیس کچے میں 4روز قبل قتل ہونے والے رکشہ ڈرائیور کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گئی تھی۔مقابلے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پہ پہنچ گئی اور لاشوں ، زخمی اہلکاروں کو سکھر منتقل کردیا ۔ زخمی پولیس اہلکاروں میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔