کراچی میں موٹر سائیکل لفٹرز سرگرم، گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری

Last Updated On 06 July,2019 10:47 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں موٹر سائیکل لفٹرز پھر سرگرم ہوگئے، ماڈل کالونی میں گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل 20 سکینڈ میں چوری کر لی گئی۔ واردارت کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آگئی۔

ملیر ماڈل کالونی میں موٹرسائیکل لفٹر گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل 20 سکینڈ میں چوری کر کے لے گئے۔ موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان کو گلیوں میں موٹر سائیکل تلاش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔

فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ واردات کے وقت قریب سے علاقہ مکین بھی گزر رہے ہیں، گزشتہ ماہ ماڈل کالونی میں ایک ہی دن میں 9 موٹر سائیکلیں چوری کی گئی تھی۔