کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سنڑل جیل کا قیدی سول ہسپتال میں دم توڑ گیا، قیدی رانا زائد کو طعبیت بگڑنے پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق قیدی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسکی موت کے و جہ سامنے آئے گی۔ قیدی رانا زائد کو دہشت گردی کی دفعہ کے تحت سائٹ سپرہائی وے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
قیدی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ زائد کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، قیدی کو تجاوزات کے خلاف آپریش میں گرفتار کیا گیا تھا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جانچ پرتال کی جا رہی ہے۔