کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سہراب گوٹھ انڈس پلازہ سے چند روز قبل جیل سے رہا ہونے والے دو افراد کی لاشیں ملیں۔ دونوں افراد کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق دونوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے 9 ملی میٹر کے دس خول تحویل میں لے لئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد جرائم پیشہ ہیں، پولیس کے مطابق دونوں افراد کی شناخت عادل محسود اور سمیع اللہ عرف شینو کے ناموں سے ہوئی، دونوں افراد چند روز قبل جیل سے رہا ہوئے تھے، ان کا کرمنل ریکارڈ جمع کیا جارہا ہے۔ پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔