کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی کلفٹن شاہ رسول کالونی میں شوہر کے ہاتھوں تیزاب گردی کی شکار رقیہ سول ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ ملزم کے خلاف تیزاب گردی و دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں شوہر کے ہاتھوں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق رقیہ 20 روز سے ہسپتال کے برنس وارڈ میں داخل تھی۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ دو ہزار روپے نہ دینے پر ملزم عمران نے بیوی پر تیزاب پھینکا، لواحقین رقیہ کی لاش بہاولپور لے گئے، ملزم کے خلاف تیزاب گردی اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔