پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور سبزی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 من چائنہ سالٹ برآمد کر لیا جبکہ 4 دکانیں سیل کر دیں۔
کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق پشاور کی سبزی منڈی کے اندر واقع کریانہ سٹورز پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران 3 من چائنہ سالٹ برآمد ہوا، چائنہ سالٹ کریانہ سٹورز اور گوداموں میں چوری چھپے سٹور کیا جاتا تھا جس کے بعد شہر کے دیگر حصوں کو سپلائی ہوتی تھی۔
کارروائی کے دوران 4 دکانوں کو سیل کرتے ہوئے 4 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق اب تک کی کارروائیوں میں سو من سے زائد چائنہ سالٹ برآمد کیا گیا ہے۔