پشین: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے پشین میں خسرے کا انجکشن لگنے سے دو بچیاں زندگی کی بازی ہار گئیں۔
دنیا نیوز کے مطابق پشین کے نواحی علاقے ڈب خانزئی میں مبینہ طور پر خسرے کا انجکشن لگنے سے دو بچیاں چل بسیں، جاں بحق ہونیوالی بچیوں میں دو سالہ نفیسہ اور ڈیڑھ سال کی شازیہ شامل ہے۔
والدین کے مطابق بچیوں کو چار روز قبل خسرے سے بچاؤ مہم کے دوران ٹیکے لگوانے گئے تھے، انجکشن لگوانے کے بعد بچیوں کی حالت خراب ہوگئی جنہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا۔
علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ گزشتہ خسرہ مہم کے دوران انجکشن لگنے سے متعدد بچیوں کی حالت خراب ہوئی۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی اور زندگی کی بازی ہار گئیں۔