لاہور: (دنیا نیوز) سابق ایم پی اے پروین سکندر گل قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا۔
پولیس زرائع کے مطابق سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کا قاتل کوئی اور نہیں مقتولہ کا سابق ملازم ہے، ملزم مصطفی نے پیسوں کی لالچ میں مالکن کو قتل کیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق سابق ایم پی اے پروین سکندر گل نے کچھ عرصہ قبل اپنے ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا تھا، ان کے گھر میں جو چوریاں ہوئی تھیں اس کے بارے میں سابق ایم پی اے کو پتہ چل گیا تھا، ملزم فنگر پرنٹس سے پکڑا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کو گھر میں قتل کر دیا گیا
پولیس کے مطابق ملزم مصطفی کو پتہ تھا کہ مقتولہ کے پاس زیادہ پیسے پڑے ہوئے ہیں، ملزم نے سابق ایم پی اے کو قتل کرنے کے بعد جاتے ہوئے پروین سکندر گل کا فون بھی ساتھ لے گیا جس کی مدد سے اسے پکڑ لیا گیا۔
یاد رہے کہ پروین سکندر گل کو رواں ماہ کی 6 تاریخ کو سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کو گھر میں قتل کی گیاانہیں ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کیا گیا تھا، 60 سالہ سابق ایم پی اے کے گلے پر رسی کا نشان موجود تھے۔ وہ غیر شادی شدہ تھیں اور عرصہ دراز سے اپنے بھائی کے گھر میں مقیم تھی۔ پروین سکندر گھر کی اوپر والی منزل میں مقیم تھی جبکہ انکے بھائی گھر کی نچلی منزل میں رہائش پذیر تھے۔
پروین سکندر گل 2002 میں خواتین کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ ق کی طرف سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں۔