صلاح الدین کی ہلاکت جسمانی تشدد کے بعد ہوئی: فرانزک رپورٹ میں انکشاف

Last Updated On 18 September,2019 11:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اے ٹی ایم توڑنے کے الزام میں گرفتار صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد فرانزک رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صلاح الدین کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق چند روز قبل پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے صلاح الدین کی فرانزک رپورٹ دنیا نیوز کو موصول ہو گئی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس حراست کے دوران صلاح الدین پر جسمانی تشدد کیا گیا جو اس کی موت کا سبب بنی۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس تشدد سے ہلاک صلاح الدین کے اہلخانہ کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات

فرانزک رپورٹ کے مطابق صلاح الدین کو پرانی پھیپھڑوں کی بیماری بھی تھی۔ صلاح الدین کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے، اور جسم کے مختلف حصوں میں خون کے لوتھڑے جمے ہوئے تھے۔ موت سے قبل اس کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، دائیں بازو کے اوپر اور پیٹ کے بائیں حصے پر تشدد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی

صلاح الدین کے جسم پر تشدد ثابت ہونے کے بعد ایس ایچ او، تفتیشی افسر اور اے ایس آئی سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے کہ اے ٹی ایم توڑنے کے الزام میں صلاح الدین کو گرفتار کیا تھا جو 31 اگست کی شب پولیس حراست میں دم توڑ گیا۔ تھا۔