لاہور: (دنیا نیوز) سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کے قتل کے معاملہ پر پولیس نے گرفتار ملزم مصطفی کو عدالت میں پیش کر دیا۔
دنیا نیوز کے مطابق سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کے قتل کے معاملے پر پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے ملزم مصطفی کو چھ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، مصطفی سے مزید تحقیقات ابھی کرنا باقی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مصطفی کو گرفتار کیا تھا، سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کے قاتل نے انہیں پیسوں کے لالچ میں قتل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پروین سکندر گل کی موت سر پر لگنے والی ضرب سے ہوئی: پوسٹمارٹم رپورٹ
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا تھا کہ سابق ایم پی اے پروین سکندر گل نے کچھ عرصہ قبل اپنے ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا تھا، انکے گھر میں جو چوریاں ہوئی تھیں اسکے بارے میں سابق ایم پی اے کو پتا چل گیا تھا، ملزم فنگر پرنٹس سے پکڑا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم مصطفی کو پتا تھا کہ مقتولہ کے پاس زیادہ پیسے پڑے ہوئے ہیں، ملزم نے سابق ایم پی اے کو قتل کرنے کے بعد جاتے ہوئے پروین سکندر گل کا فون بھی ساتھ لے لیا جس کی مدد سے اسے پکڑ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پروین سکندر گل قتل کیس: پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا
یاد رہے کہ پروین سکندر گل کو رواں ماہ کی 6 تاریخ کو سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کو گھر میں قتل کی گیاانہیں ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کیا گیا تھا، 60 سالہ سابق ایم پی اے کے گلے پر رسی کا نشان موجود تھے۔
سابق ایم پی اے غیر شادی شدہ تھیں اور عرصہ دراز سے اپنے بھائی کے گھر میں مقیم تھی۔ پروین سکندر گھر کی اوپر والی منزل میں مقیم تھی جبکہ انکے بھائی گھر کی نچلی منزل میں رہائش پذیر تھے۔
پروین سکندر گل 2002 میں خواتین کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ ق کی طرف سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں۔