لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگرد کی خصوصی عدالت میں سانحہ ساہیوال کیس پر سماعت ہوئی، عدالت نے تین سرکاری گواہوں کے بیانات پر ملزموں کے وکیل کی جرح قلمبند کرتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کرنے کا حکم دیدیا۔
دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سانحہ ساہیوال کیس پر سماعت کی، سانحہ کے ملزمان میں صفدر حسین، احسن خان، رمضان، سیف اللہ، حسنین اور ناصر نواز عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے مقتول ذیشان کے بھائی احتشام سمیت مجموعی طور پر 40 گواہوں کے بیان قلمبند کر لیے ہیں، مقتول ذیشان کا بھائی احتشام بھی اپنا بیان قلمبند کرا چکا ہے، سانحہ ساہیوال کے مقتول خلیل کے بچے عمیر، منیبہ اور بھائی جلیل سمیت دیگر بھی اپنا بیان قلمبند کرا چکے ہیں۔