اسلام آباد: (دنیا نیوز) سانحہ ساہیوال جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں وفاق، وزارت داخلہ، وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست مقتول خلیل کے بھائی جلیل کی طرف سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جے آئی ٹی تحقیقات نے کیس کی شکل ہی بدل دی، ساہیوال واقعے کی تحقیقات حقائق کو مدنظر رکھ کر نہیں کی گئی، جے آئی ٹی نے ویڈیوز سمیت دیگر شواہد ملحوظ خاطر نہیں رکھا، اہم گواہوں کو بھی زیر غور نہیں لایا گیا۔
دائر درخواست میں مزید کہا گیا استعمال شاہد اسلحہ گولیوں کے خول قبضے میں نہیں لیے گئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ واقعے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرے۔