سکھر: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی کا خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، کالعدم تحریک طالبان کا ایک دہشتگرد گرفتار جبکہ بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر، تار اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ مذکورہ دہشت گرد 2016 میں شکارپور کے علاقے خانپور میں امام بارگاہ میں خودکش بم دھماکے میں بھی ملوث تھا۔
سکھر کے قریب شکارپور سکھر لنک روڈ پر اسپورٹس کمپلیکس کے قریب دہشتگرد سے مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم دہشتگرد گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، تار، اسلحہ اور دیگر چیزیں برآمد کر لی گئیں۔
گرفتار ملزم کی شناخت حسین بخش عرف ملا محد بخش بروھی کے نام سے ھوئی ھے، ایس ایس عرفان سموں نے بتا کہ گرفتار ملزم 2016 میں خان پور عید گاہ میں خودکش دھماکے کا مرکزی ملزم ہے، ملزم نے خان پور میں عید کے روز دھماکے کرنے کیلئے دو خودکش بمباروں کو عید گاہ پہنچایا تھا۔
خان پور عید گاہ میں نماز کے دوران ایک خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا تھا- خان پور امام بار گاہ خود کش حملے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے تھے امام بار گاہ خود کش حملے میں نمازیوں نے ایک خودکش بمبارکوُ زندہ بھی پکڑ لیا تھا۔ایس ایس پی عرفان سموں نے بتایا کہ ملزم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے دہشتگرد عبداللہ بروہی اور حفیظ بروہی کا قریبی ساتھی رہا ہے۔