ٹھٹھہ: موٹرسائیکل سواروں کی رکشہ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

Last Updated On 06 October,2019 11:10 am

ٹھٹھہ: (دنیا نیوز) ٹھٹھہ میں موٹرسائیکل سواروں کی رکشہ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ستیوں روڈ پر دو موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے رکشہ میں سوار نور محمد اور رمضان بروہی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

مقتولین بروہی برادری سے تعلق رکھتے ہیں، واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے، پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردی گئیں۔