انتظامیہ کی مبینہ غفلت، خاتون نے ہسپتال کے احاطہ میں بچے کو جنم دیدیا

Last Updated On 01 October,2019 04:20 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ کے شہر شکارپور کے سول ہسپتال کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون نے ہسپتال کے احاطہ میں بچے کو جنم دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شکارپور کے گاؤں بھوجہ ناپر کی رہائشی حاملہ خاتون ثمینہ کو زچگی کے لیے سول ہسپتال میں لایا گیا تھا۔ لیڈی ڈاکٹر نے حاملہ خاتون ثمینہ کو دو مختلف ٹیسٹ اور الٹرا ساؤنڈ کروانے کا کہا۔

حاملہ خاتون بلڈ ٹیسٹ اور الٹرا ساؤنڈ کروانے کے لئے ہسپتال میں 3 گھنٹوں تک دربدر ہوتی رہی لیکن اسے پرچی تک نہیں دی گئی۔ بلڈ ٹیسٹ لیبارٹری اور الٹرا ساؤنڈ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ ٹال مٹول کرتے رہا۔

تکلیف بڑھ جانے کے باعث سول ہسپتال لیبارٹری کے باہر خاتوں نے بچے کو جنم دیدیا۔ زچہ بچہ نصف گھنٹے سے زائد ہسپتال کے احاطہ میں پڑے رہے۔ عملے نے وارڈ میں بھی منتقل تک نہیں کیا۔