لوئردیر: پک اپ کھائی میں گر گئی، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

Last Updated On 16 November,2019 05:40 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلعی لوئر دیر میں ٹریفک حادثے کے دوران تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس زرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر میں سیار درہ تیمرگرہ کے مقام پر پک اپ گاڑی کھائی میں گر گئی، حادثے کے نتیجے میں مرد خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔