لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں تین ڈاکوؤں کی موبائل شاپ پر لوٹ مار، مزاحمت پر دکاندار کو فائرنگ کر کے قتل کر ڈالا۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق 3 ڈاکو علی عباس نامی دکاندار کی موبائل شاپ میں گھس گئے اور اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار شروع کر دی۔ علی عباس نے واردات کو ناکام بنانے کیلئے اپنا پسٹل نکالا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔
تاہم گولیاں لگنے سے علی عباس چل بسا جبکہ ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ مقتول رائیونڈ روڈ کا رہائشی تھا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس علاقے میں وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔
ڈکیتی اور قتل کی واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جا رہی ہے۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔