کراچی کے پوش علاقے میں بزرگ میاں بیوی قتل، ملازم گرفتار

Last Updated On 21 May,2020 10:06 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے پوش علاقے میں بزرگ میاں بیوی کو قتل کر دیا، جائے وقوعہ سے گھر کے ملازم کو گرفتار کر لیا۔ ملازم قتل میں ملوث ہے پولیس حکام نے دعوی کر دیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان بخاری میں واقع بنگلے سے جمعرات کی صبح میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ جائے وقوعہ سے بیس سالہ شخص زخمی حالت میں پایا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق دونوں لاشوں اور زخمی شخص کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی ساوتھ شیزار نذیر کے مطابق مقتولین کی شناخت 85 سالہ جاوید اور 80 سالہ سلمٰی کے نام کی گئی، واقعہ میں زخمی شخص کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی، فاروق میل نرس کی حیثیت کام کرتا تھا۔ ایس ایس پی ساوتھ کا کہنا ہے کہ وقوعہ سے ملازم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے، ملازم نے میاں اور بیوی کو لوٹ مار کی نیت سے قتل کیا، معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔