راجن پور: (روزنامہ دنیا) ن لیگ کے رہنما اور پنجاب کے سابق پارلیمانی سیکرٹری سردار عاطف خان مزاری رشتہ کے تنازع پر بیٹے کے ہاتھوں قتل۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری پر بیٹے نے رشتہ کے تنازع پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جنہیں فوری راجن پور ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن خون زیادہ بہہ جانے سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق باپ بیٹے میں کافی دنوں سے چپقلش چل رہی تھی جو آج شدت اختیار کر گئی، واقعہ پر پورا علاقہ سوگ کے عالم میں ہے۔
علاوہ ازیں ڈی ایس پی روجھان ثنااللہ کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق عاطف مزاری کے بیٹے سے اچانک گولی چل گئی اور عاطف مزاری زد میں آگئے، مزید تحقیقات کی جا رہی ہے، پوسٹمارٹم کے لیے لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کر دی گئی۔