شورکوٹ: (دنیا نیوز) شورکوٹ میں گلے پر ڈور پھرنے سے چار سالہ بچی زخمی ہو گئی، متاثرہ بچی باپ کیساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی جو پتنگ کی ڈور پھرنے سے کمسن عریشہ شدید زخمی ہوگئی۔
تفصیل کے مطابق 4 سالہ عریشہ اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہی تھی کہ اچانک پتنگ کی ڈور نے گلا بری طرح کاٹ دیا جسے فوری طور پر تحصیل ہسپتال شورکوٹ منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ پتنگ بازی کے کھیل میں زخمی ہونے کا شورکوٹ میں یہ تیسرا واقعہ ہے جبکہ انتظامیہ پتنگ بازی روکنے میں ناکام ہے۔