راجن پور میں 3 پولیس اہلکار اغوا، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، بازیابی کی ہدایت

Last Updated On 25 May,2020 01:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) راجن پور میں کچے کے علاقے میں 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے بازیابی کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سونمیانی کے 3 اہلکاروں کو اغوا سکھانی گینگ نے اغوا کر لیا جن میں تھانے کا منشی عارف، ہیڈ کانسٹیبل شھزاد سمیت 3 اہلکار شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی اور پولیس اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کی ہدایت کی۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ اغوا میں ملوث عناصر کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔