کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مشرقی پہاڑ پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 16 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مشرقی پہاڑ پر سے ایک 16 سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے جو نامعلوم کی فائرنگ سے جاں بحق ہواہے، اطلاع ملنے پر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منقتل کردیاہے، جہاں اسکی محمد اسماعیل کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔