کراچی: یوسف گوٹھ بس ٹرمنل سے اسمگل شدہ ٹائرز، کپڑا، الیکٹرانکس سمیت سامان برآمد

Last Updated On 25 June,2020 02:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے یوسف گوٹھ بس ٹرمنل سے کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ ٹائرز، کپڑا، الیکٹرانکس مصنوعات، چھالیہ اور انڈین گٹکے کی بڑی تعداد برآمد ہوئی، کارروائی کے دوران آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی کے یوسف گوٹھ بس ٹرمنل پر جاری پولیس اور کسٹم انٹیلی جنس کا سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا جس میں کروڑوں روپے مالیت کے اسمگلڈ ٹائرز، کپڑا، الیکٹرانکس مصنوعات، چھالیہ اور انڈین گٹکے کی بڑی تعداد برآمد ہوئی ہے۔

کراچی میں سرچ آپریشن آٹھ گھنٹے جاری رہا جس کی نگرانی ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری، ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس سعد ربانی کر رہے تھے۔ آپریشن میں پولیس کے پانچ سو سے زائد اہلکاروں اور کسٹمز کی نفری نے حصہ لیا۔

ایس ایس پی فدا حسین نے بتایا کہ پولیس نے ٹرمینل کو چاروں طرف سے گھیر کر داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے تھے، کارروائی کے دوران اسمگلڈ ٹائرز، کپڑا، الیکٹرانکس مصنوعات، چھالیہ اور انڈین گٹکے کی بڑی مقدار ضبط کر لی گئی جس کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔
 

Advertisement