لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے امریکا میں بینک ڈکیتی میں ملوث مطلوب دو ملزم گرفتار کر لیے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے عبد الرب کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے بڑی کارروائی کی، اس کارروائی کے دوران امریکا میں بنک لوٹنے والے دو پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا۔
عبد الرب کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی نے دونوں ملزموں کی گرفتاری پر 30ہزار ڈالر انعام مقرر کررکھا تھا، ملزموں کو لاہور سے واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وقار یونس گھمن اورمحسن ضمیر کے نیو یارک نے فیڈرل اریسٹ وارنٹ جاری کر رکھے تھے، دونوں ملزموں نے نیویارک کے بنک میں مسلح ڈکیتی کی تھی۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ 31 سالہ وقار گھمن نیو یارک مین ٹرک ڈرائیور تھا، 35 سالہ محسن ضمیرآئی ٹی سپیشلسٹ ہے، دونوں ملزم کو ایک بنک میں جلعسازی کرتے پکڑا گیا۔