پاکپتن: (دنیا نیوز) اینٹی کرپشن نے شادی کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا تین رکنی گروہ پکڑ لیا ہے۔ ملزمان سادہ لوح افراد کو شادی پر آمادہ کرتے، گروہ کی خاتون رکن دولہن بنتی تھی، ملزمان شادی کے اگلے ہی روز لوٹ مار کر کے فرار ہوتے تھے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا فواد احمد نے بتایا کہ ملزمان دیہات کے مکینوں کو شادی کا جھانسے دیتے جس کے بعد گروہ کی خاتون رکن متاثرہ شخص کی دلہن بنتی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان شادی کے اگلے ہی روز گھر سے نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لے کر فرار ہوتے تھے۔ گروہ کا دوسرا رکن نکاح خواں جبکہ تیسرا گواہ بنتا تھا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ ملزمان اینٹی کرپشن کو نوسربازی کے تین مقدمات میں مطلوب تھے۔