جیکب آباد: غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

Last Updated On 30 June,2020 04:21 pm

جیکب آباد: (دنیا نیوز) سندھ کے ضلع جیکب آباد میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دوافراد کوقتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے گوٹھ علی حسن جکھرانی میں غیرت کے نام پر ملزم احسان نے بیوی سمیت دو افراد کوموت کی وادی میں پہنچا دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔