کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن، مخدوش عمارت سمیت 33 غیر قانونی دکانیں مسمار

Published On 20 August,2020 03:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل لاک ڈاؤن ختم ہونے پر متحرک ہو گیا، ضلع جنوبی میں قدیم مخدوش عمارت سمیت 33 غیر قانونی دکانیں مسمار کردی گئیں، ضلع وسطی میں بھی کارروائی کرکے متعدد تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا۔

کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل کی جانب سے شہر میں لاک ڈاؤن ختم ہونے پر تجاوزات کے خلاف کارروائی میں تیزی آ گئی۔ ضلع جنوبی رنچھوڑ لائن میں قدیم مخدوش عمارت سمیت لکڑی سے بنی 33 غیر قانونی دکانیں مسمار کردی گئیں۔ داؤد پوتہ روڈ پر بھی کارروائی کرکے ڈسٹرکٹ ساوتھ صدر لکی اسٹار داؤد پوتا روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران روڈ اور فت پاتھ پر رکھے ہوٹل کا سامان کرسیاں، میزیں، کیبن گیس سلینڈڑ، پنکچر بنانے کا سامان، ٹھیلے پتھارے اور دیگر تجاوزات ضبط کر لی گئیں۔

ضلع وسطی نارتھ کراچی باڑہ مارکیٹ میں بھی انسداد تجاوزات سیل نے کاروائی کرکے متعدد تجاوزات کا صفایا کر دیا۔