پشاور: پولیس کارروائی کے دوران 36 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار

Published On 23 October,2020 12:54 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں پولیس نے کارروائی کے دوران 36 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

ایس پی رورل سجاد حسین نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نواحی علاقے شاہ پور سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان بھائیوں کو کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے کچھ عرصہ قبل مخالف گروپ کے افراد کو عدالت پیشی سے واپسی پر اغواء کیا تھا۔ گرفتار ملزمان کی مخالف گروپ کے ساتھ قتل کی دشمنی چلی آرہی ہے۔

دونوں ملزمان نے مخالف فریق کے گھروں پر راکٹ لانچروں سے حملہ بھی کیا تھا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
 

Advertisement