پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ ہوگیا، موسمی سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو گئیں، ٹماٹر نے سینچری کراس کر لی، آلو بھی 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔ شہری کہتے ہیں حکومت مہنگائی کو کنٹرول کے دعوئوں کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے۔
پشاور میں ایک ماہ کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں دگنا اضافہ ہو گیا، ٹماٹر 100 روپے فی کلو، ادرک 600، بھنڈی 150 اور مٹر 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔
سبزی منڈی میں لہسن 250 روپے، ٹینڈا 100، سبز مرچ 90 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے، آلو کی قیمت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جو 80 سے 100 روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔ شہری کہتے ہیں مہنگائی آئے روز بڑھ رہی ہے اور حکومت صرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
ٹماٹر کی مقامی فصل نہ ہونے کی وجہ سے افغانستان سے درآمد کیا جارہا ہے جس کے باعث قیمتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔