کیسز جلد نمٹانے کیلئے سائبرکرائم سرکل کراچی تین سیل میں تقسیم

Published On 08 January,2021 04:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) فنانشل اوردیگرسائبرکرائمزسے متاثرہ شہریوں کے لئے اچھی خبر ہے، شکایات اور کیسزکوجلد نمٹانے کے لیے سائبرکرائم سرکل کراچی کی تین سیل میں تقسیم کے احکامات جاری کر دیئے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کوریجو نے احکامات جاری کیے۔ فنانشل سائبر کرائم سیل ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالغفار کی سربراہی میں ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور 7 افسران کے ساتھ کام کرے گا۔ بلیک میلنگ، ہراسگی اور بدنام کئے جانے کے واقعات کی شکایات، ویری فکیشن اور کیسز کے سیل کا سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر احمد ضعیم ہوں گے۔

اس سیل میں بھی ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور 7 افسران کام کریں گے۔ تیسرا سیل ڈپٹی ڈائریکٹر کلیم اللہ میمن کی سربراہی میں ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور 5 افسران پر مشتمل ہو گا۔

سائبرکرائم حکام کے مطابق تین سیل میں تقسیم کے بعد کیسز میں ملوث ملزمان کو جلد سزا میں مدد ملے گی۔