لاہور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے سیف الملوک کھوکھر، لیگی ایم این اے افضل کھوکھر اور شفیع کھوکھر کو منی لانڈرنگ اور قبضہ گروپوں کے ساتھ تعلقات اور معاونت پر 7 دسمبر کو طلب کر لیا۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی جانب سے تینوں رہنماؤں کو طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے جس میں لکھا گیا کہ ائف آئی اے کے پاس معلومات ہیں کہ سیف الملوک کھوکھر، لیگی ایم این اے افضل کھوکھر اور شفیع کھوکھر نہ صرف قبضہ گروپوں کی معاونت کرتے ہیں بلکہ لاہور کے قبضہ گروپوں کے ساتھ ان کے تعلقات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیگی رہنما اینٹی کرپشن کے ریڈار پر، وحید گل، رانا مبشر کے فرنٹ مینوں پر مقدمات درج
تینوں رہنما کے بڑے بڑے بینک اکاؤنٹس، اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے تحقیقات کی جانی ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے جو اثاثے ظاہر کیے ہیں وہ ان کی آمدن سے مطابق نہیں رکھتے لہذاایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے تینوں کو سات دسمبر کو ایف آئی اے دفتر میں طلب کیا۔
تینوں مسلم لیگی رہنماؤں کے خلاف منی لانڈرنگ اور قبضہ مافیا سمیت اثاثوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔ طلبی نوٹس میں لکھا گیا کہ دفتر میں نہ آنے کی صورت میں یہ سمجھا جائے گا کہ انکے پاس اپنے دفع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے اور ایف آئی اے قانونی کارروائی کرے گا۔