کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایف آئی اے حکام کی منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سندھ کے ڈائریکٹر منیر شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایک کارروائی کے دوران منی لانڈرنگ میں ملوث ایک اور بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے۔
گرفتار ملزم عبد جبار میمن کی نشاندہی پر شہید ملت روڈ پر واقع رہائشی عمارت میں چھاپہ مارا اور پندرہ کروڑ روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔
منیر شیخ کے مطابق کارروائی کے دوران متعداد گھروں اور گاڑیوں کے دستاویزات برآمد ہوئے۔