لاہور: (دنیا نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے سلمان شہباز کو طلبی کا ایک اور نوٹس بھیج دیا۔
ایف آئی اے کی کمبائن انوسٹیگیشن کی جانب سے سلمان شہباز کو طلبی کا پہلا نوٹس 19 ستمبر جاری ہوا تھا، صدر ن لیگ شہباز شریف کے صاحبزادے کو 25 ستمبر کو لاہورایف آئی اے آفس طلب کیا گیا تھا۔ طلبی کے نوٹس میں دوبارہ سوالات کے جوابات بھی مانگے گئے تھے۔
نوٹس کے مطابق 10.5 ارب روپے کی رقم ملازم کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی تھی، ایف آئی نے اس حوالے سے سوالات کے جوابات مانگے ہیں، تازہ ترین نوٹس میں سلمان شہباز کو یکم اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔