ٹک ٹاک کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

Published On 13 March,2021 07:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک کا شوق ایک اور جان لے گیا۔ شاہدرہ کے علاقے برکت ٹاؤن میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ٹرین سے ٹکرا کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی۔ لاہور سے نارووال جاتی ٹرین کو حادثہ کے بعد روکا گیا۔ پولیس کی جانب سے نوجوان کی لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل بھی ایک نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ٹک ٹاک بناتے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا تھا۔ جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ریلوے ٹریک اور پھاٹک کے قریب ویڈیو بنانے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ نوجوان کو بار بار ویڈیو بنانے سے منع کیا مگر وہ باز نہ آیا۔ ٹک ٹاک بناتے ٹرین نوجوان کے پاس سے گزری جس سے وہ ٹکرایا اور ٹرین کے نیچے آ کر کچلا گیا۔ جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔