پہلا گانا کالج ٹرپ کے پیسوں سے ریکارڈ کر ایا: عاطف اسلم

Published On 13 March,2021 08:13 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا پہلا گانا والد کی جانب سے کالج ٹرپ کیلئے دئیے جانے والے پیسوں سے ریکارڈ کروایا۔ ان کے والد نے انہیں کالج ٹرپ کے 50 ڈالر دئیے تھے جسے جمع کر کے انہوں اپنا پہلا گانا 'عادت' ریکارڈ کروایا۔

عاطف نے بتایا کہ ریلیز کے بعد ان کا گانا عادت لوگوں میں پسند کیا جانے لگا، گانا چونکہ آڈیو ریکارڈ تھا اس لیے لوگ دیکھنا چاہتے تھے کہ یہ گانا کس نے گایا ہے۔ اس کے بعد اور پیسے جمع کئے اور ویڈیو شوٹ ریکارڈ کروایا، یہی وہ آغاز تھا جس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

میوزک کیرئیر کے آغاز سے متعلق عاطف نے کہا کہ شفٹنگ کے باعث ہمارا گھر خالی تھا اور میں نے خالی گھر میں گلوکاری کا آغاز کیا۔