لاہور: ایک ماہ کے دوران ٹریفک حادثات 141 قیمتی جانیں نگل گئے

Published On 04 April,2021 11:25 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی شاہراہوں پر بے ہنگم ٹریفک کو نظم میں نہ لایا جا سکا۔ ایک ماہ کے دوران ٹریفک حادثات 141 قیمتی جانیں نگل گئے۔ مارچ کے مہینے میں شہر میں 6 ہزار سے زائد حادثات ہوئے۔ نصف سے زائد حادثات موٹرسائیکل سواروں کی وجہ سے پیش آئے۔

لاہوریوں نے خود ہی اپنی جانوں سے کھیلنے کی ٹھان لی۔ کسی کو ٹریفک قوانین کی پاسداری رہی اور نہ ون وے کی خلاف ورزی پر کوئی ڈر ہے، بے ہنگم ٹریفک ایک ماہ کے دوران 141 جانیں لے گئی۔

رواں سال صرف مارچ کے مہینے میں 6ہزار 8سو 51حادثات نے صورت حال کی سنگینی کو پوری طرح ظاہر کردیا۔ مارچ کے مہینے میں پیش آنے والے حادثات میں سے 3927 حادثات میں کسی نہ کسی طرح موٹرسائیکل سوار حضرات ذمہ دار رہے۔ اِن میں سے 626 موٹرسائیکل چلانے والے
انڈرایج بائیکرز تھے۔ یہ ایسا تشویشناک مسئلہ ہے جس کی شدت شہری محسوس تو کرتے ہیں لیکن حالات میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔