کامونکی: (دنیا نیوز) کامونکی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔
تھانہ سٹی کے علاقے تولیکی روڈ پر بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے۔ فریادگروپ اور عارف گروپ نے ایک دوسرے پر ڈنڈے برسا دیے۔ سر میں ڈنڈا لگنے سے فریادگروپ کا 45 سالہ شمشاد جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ دونوں گروپوں کے آٹھ افراد لہولہان ہو کر ہسپتال جا پہنچے ۔